آئی بی سی سی نے کیئریئر پروگرام(CP) کو انٹرمیڈیٹ سائنس گروپ کے مساوی قرار دے دیا

اسلام آباد۔12 جنوری، 2023۔۔وزارت تعلیم کے ذیلی ادارے انٹر بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے انٹرنیشنل بیکلوریٹ کے کیریئر سے متعلق پروگرام کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے اسے ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایف اے /ایف ایس سی) کے برابر قرار دے دیاہے۔پاکستان میں سائنس کے مضامین (پری میڈیکل /پری انجینئرنگ گروپ) کے ایسے طلباء جن کے پاس سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ(میٹرک) یا اس کے مساوی قابلیت ہے وہ اس پروگرام میں داخلہ کے اہل ہونگے۔

انٹرنیشنل بیکلوریٹ(IB) کی ریجنل منیجر برائے پاکستان عظمیٰ شجاعت نے کہاکہ،”یہ خبر ہمارے لیے انتہائی خوشی کا باعث ہے کہ CPکو اب پاکستان بھر میں ہیومینیٹیز اورسائنس گروپ کے لیے باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے۔ اس سے پاکستان میں کیئریئرپروگرام کے طلباء کومیڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں سمیت اعلیٰ تعلیم میں داخلہ کے نئے مواقع حاصل ہونگے۔“

کیئریئرپروگرام خاص طورپر16سے19 سال تک عمر کے ان طلباء کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو کیریئرکے بارے میں سیکھنے کے عمل میں شمولیت کے ساتھ ساتھ اطلاقی علم، تنقیدی سوچ، مواصلات اور بین الثقافتی مشغولیت میں زندگی بھر کی مہارتیں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔یہ اکیڈیمک سٹڈی اور کیئریئر کی مہارتوں کا ایک جدید امتزاج ہے جو آئی بی کے وژن اور تعلیمی اصولوں کو ایک منفرد پروگرام میں شامل کرتا ہے۔کیریئر پروگرام کا تین حصوں پر مشتمل یہ فریم ورک سی پی کور کے ساتھ ساتھ کم از کم دو ڈپلومہ پروگرام (DP)کے کورسز اور کیریئرسٹڈیزپر مشتمل ہے۔

کیئریئرپروگرام کے طلباء کو دنیا بھر کی یونیورسٹیاں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں جس کی متعدد وجوحات ہیں جن میں ایک وجہ چیلنج والے متنوع کام کے بوجھ کو سنبھالنے کی صلاحیت بھی ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ علم اورسوجھ بوجھ کی سطح کو بڑھانا بھی شامل ہے۔کیئریئرپروگرام پاکستان میں ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (ایف اے/ایف ایس سی)کے مساوی پرورگرام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں