میسی کو سعودی کلب سے کھیلنے کیلئے 400 ملین یورو کی پیشکش

فٹبال ورلڈکپ میں ارجنٹینا کے  فاتح کپتان لیونل میسی کو سعودی کلب سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے الہلال فٹبال کلب نے لیونل میسی کو 400 ملین یورو سالانہ میں کھیلنے کی پیشکش کی۔

لیونل میسی کو سعودی کلب کی جانب سے پیشکش کا انکشاف فٹبال کے معروف اطالوی صحافی فبریزیو رومانو نے کیا۔

لیونل میسی کا فرانسیسی کلب پی ایس جی کو معاہدہ ختم ہونے پر چھوڑنے کا امکان ہے۔ 

اطالوی صحافی کے مطابق لیونل میسی کو کلب کی جانب سے باضابطہ پیشکش کی جاچکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی نے یورپ کے ایک اور کلب سے کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

لیونل میسی سعودی کلب کی پیشکش قبول کرتے ہیں تو وہ اپنے حریف کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ شامل ہو جائیں گے کیونکہ رونالڈو سعودی لیگ النصر کلب کی طرف سے کھیلتے ہیں۔

واضح رہے کہ لیونل میسی نے 2021 میں پی ایس جی کے ساتھ 2 سال کا معاہدہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں