سعید اجمل اور عمر گل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق کرکٹر عمر گل اور سعید اجمل کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا باولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پی سی بی کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے باولنگ کوچز کا اعلان کیا گیا۔ سعید اجمل بطور اسپن باولنگ کوچ اور عمر گل بطور فاسٹ باولنگ کوچ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

خیال رہے کہ سعید اجمل پاکستان سُپر لیگ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے اسپن باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔

دوسری طرف عمر گل بھی پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے باولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں