سندھ حکومت کی جانب سے تما م شہریوں کو کورونا ویکسنیشن سرٹیفیکیٹ ساتھ رکھنے کی ہدایت

سندھ حکومت کی جانب سے گذشتہ روز 8 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا . جس کے تحت تمام مارکیٹ بندرکھنے کی ہدایت کی گئی اور حکومتی دفاتر بند رکھنے کا اعلان کیا گیا .
دیگر پابندیوں کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا کہ جو شہری کسی بھی وجہ سے گھر سے باہر نکلیں اور جنہوں نے ویکسین لگوالی ہے تو وہ اپنے ساتھ نادرا کی جانب سے جاری کیا گیا کورونا ویکسنیشن کا سرٹیفکیٹ اپنے ساتھ رکھیں.
وہ تمام لوگ جنہوں نے کورونا کی ویکسین لگا لی ہے درج ذیل نادرا کی ویب سائٹ سے اپنا کورونا ویکسین کا سرٹیفیکٹ با آسانی حاصل کر سکتے ہے.
https://nims.nadra.gov.pk/nims/certificate
کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ حاصل کرتے وقت اپنا نادرا سے جاری کردہ قومی شناختی کارڈ اور کسی بھی بنک کا ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ اپنے پاس رکھیں۔ سرٹیفیکٹ کی قیمت جو حکومت کی طرف سے طے کی گئی ہے وہ 100 فی سرٹفیکیٹ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں