آئی ایم ایف کا پاکستان سے بجلی کی قیمت اور ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی کی قیمت، انکم و سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹیز بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور مزید پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے سعودی کمپنی آرامکو اونچی اڑان بھرنے کو تیار

عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے سعودی عرب کی آئل کمپنی آرامکو کی مالی قدر میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی جائزوں سے پتا چلتا ہے کہ آرامکو جلد دنیا مزید پڑھیں

ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد اسٹیٹ بینک کا اہم فیصلہ

اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد اہم فیصلہ کر لیا۔ پانچ سو  امریکی ڈالر اور اس کے مساوی غیر ملکی کرنسی کی فروخت کی ٹرانزیکشنز کے لیے ایکسچینج کمپنیوں کو بائیومیٹرک تصدیق کرنی ہوگی۔ ایکسچینج کمپنیاں 10 ہزار امریکی ڈالر اور زائد کے مساوی غیر ملکی کرنسی کی فروخت صرف چیک کے ذریعے یا بینکاری چینلز کے  ذریعے کریں گی۔ پاکستان سے افغانستان کا سفر کرنے والے افراد کو صرف ایک ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی۔ فیصلے کا اطلاق بیس اکتوبر سے ہوگا۔ ان ضوابطی اقدامات سے بیرونی کرنسی کے ناجائز طور پر ملک سے باہر جانے کو روکا جاسکے گا۔

این بی پی اور پی ایم این کے درمیان مائیکروفنانس صنعت کو تقویت دینے کیلئے معاہدہ

نیشنل بینک آف پاکستان(این بی پی)اور پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (پی ایم این) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس کا مقصد پاکستان میں مائیکروفنانس کی بڑھتی ہوئی صنعت کو تقویت فراہم کرنے کے لیے دونوں مزید پڑھیں