ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے لیے میڈل کی آخر ی امید ، ارشد ندیم

جیولن تھرو کے فائنل مقابلے آج پاکستان وقت کے مطابق دن 4 بجے شروع ہونگے۔
میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے24 سالہ ارشد ندیم نے ساؤتھ ایشین گیمز میں شاندار پرفارمنس دکھا کر اولمپکس کیلئے براہ راست کوالیفائی کیا تھا۔
پاکستان کے ارشد ندیم فائنل مقابلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں اور وہ پاکستان کے لیے اولمپکس میڈیل جیتنے کی واحد امید ہیں ۔پاکستان کے دیگر نو اتھلیٹ ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔ارشد ندیم کے ساتھ دیگر 11 کھلاڑیوں نے فائنل مقابلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ان 11 کھلاڑیوں میں بھارتی کھلاڑی نیراج چوپڑا بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں