کشمیر پریمئر لیگ: ساتواں میچ، راولا کوٹ ہاکس کا ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

کشمیر پریمئر لیگ کا ساتواں میچ راولا کوٹ ہاکس اور مظفرآباد ٹائیگرز کے درمیان کھیلاجارہا ہے۔ راولاکوٹ ہاکس کے کپتان شاہد آفریدی نے مظفرآباد ٹائیگرز کے خلاف ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولا کوٹ کی ٹیم میں شاہد آفریدی کے ساتھ بسم اللہ خان، احمد شہزاد، عمر امین، حسین طلعت، دانش عزیز، کاشف علی، آصف آفریدی، وقاص مقصود ، زمان خان اور عمران رندھاوا میدان میں اتریں گے۔

مظفرآباد ٹائیگرز کی ٹیم کپتان محمد حفیظ، انضمام الحق، ذیشان اشرف، صہیب مقصود، سہیل اختر، انور علی، سہیل تنویر، محمد وسیم جونیئر، اسامہ میر، عثمان ارشد اور ارشد اقبال پر مشتمل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں