کراچی میں بجلی بحالی کا عمل شروع

شہر قائد کراچی میں بجلی بحالی کا عمل شروع ہو گیا.

پورٹ حکام کے مطابق کراچی بندرگاہ کو بجلی بحال کردی گئی۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ کےبعد بجلی کی بحالی کیلیےمصروف ہے، سسٹم کو جلد از جلد مستحکم بنایا جارہا ہے،

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی بحالی میں پہلی ترجیح اسٹریٹیجک تنصیبات ہیں، پہلی ترجیح میں اسپتال،ائیرپورٹ وغیرہ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آج صبح بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

کراچی الیکٹرک کے ذرائع کے مطابق، 90 فیصد شہر کی بجلی غائب ہے، نیشنل گرڈ میں خلل اس بریک ڈاؤن کا ممکنہ سبب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں