کراچی میں سرد ہواؤں کا راج، درجہ حرارت مزید گرسکتا ہے

پنجاب اور سندھ سمیت ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے، کراچی میں صبح سویرے یخ بستہ ہوائیں چلنے لگیں، جس کے باعث درجہ حرارت مزید گر گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درنہ حرارت 7ذڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق شہر قائد میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری تک کرسکتا ہے جبکہ کولڈ ویو کراچی میں 2023 کے موسم کی آخری شدید لہر ہوسکتی یے۔

ادھر شمالی بلوچستان میں سخت سردی کے باعث زیارت میں درجہ حرارت منفی 17.8 سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

برفباری کے باعث پشین، قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، چمن، زیارت کے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مختلف علاقوں میں خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ پاک افغان بالائی سرحدی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں