فواد چودھری کی گرفتار، اسلام آباد پولیس کا موقف بھی سامنے آگیا

فواد چوہدری کی گرفتاری پر اسلام پولیس نے کہا ہے کہ آئینی ادارے کی درخواست پر فواد چوہدری کے خلاف  مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کی  درخواست پر تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا،فواد چوہدری نے  آئینی اداروں کے خلاف شرانگیزی پیدا کرنے اور لوگوں کے  جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مقدمہ کی درخواست میں بتایا ہے کہ فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کے لئے ڈرایا دھمکایا اور آئینی اداروں کے خلاف شرانگیزی پیدا کرنے اور لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں