کراچی سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 8 جون کو روانہ ہوگی، ترجمان پی آئی اے

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 8 جون کو روانہ ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 743 آٹھ جون کی صبح 5 بجے روانہ ہوگی۔

پہلی حج پرواز کی روانگی کے موقع پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی سے پہلی حج پرواز 310 مسافروں کو لیکر مدینہ جائے گی لہٰذا مسافر بورڈنگ کیلئے فلائٹ روانگی سے تین گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پہنچیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں