گچک بلوچستان میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، کیپٹن شہید

گچک بلوچستان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں  پاک فوج کے کیپٹن کاشف شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل گچک میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں کیپٹن کاشف شہید ہوگئے، گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے دیسی ساختہ بارودی سرنگ نصب کی گئی تھی، واقعے میں 2 فوجی جوان زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں خضدار اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں