ڈاؤلینس، دراز کی میگا سیل 11.11 اور 12.12 کا باضابطہ طور پر ڈائمنڈ اسپانسر بن گیا

کراچی: پاکستان میں ہوم اپلائنسز بنانے والے نمبر 1 برانڈ ڈاؤلینس، ترکی میں ہوم اپلائنسزکے لیڈر اور یورپ کے دوسرے سب سے بڑے، مینوفیکچرر آرشلک کے ذیلی ادارے کے طور پر،دراز (Daraz) کی میگا سیل مہم برائے 11.11 اور 12.12 کاباضابطہ طور پر، ڈائمنڈ اسپانسر بن گیا ہے تاکہ اپنی جدید پروڈکٹس کی رینج پر کسٹمرز کو شاندار ڈسکاؤنٹس پیش کر سکے۔

ڈاؤلینس اور دراز کے صارفین اب 11.11 اور 12.12 کے ڈسکاؤنٹ فیسٹیول کے دوران درازمال پر کروڑوں روپے کے زبردست ڈسکاؤنٹس کے ساتھ قیمتی واؤچرز، تحائف اور دیگر بہت سی پیشکشوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔تعاون پر مبنی اس اقدام سے وسائل سے بھرپور دونوں اداروں کی کسٹمرز کی مرکزیت والے انداز فکر اور ترقی پسندانہ ویژن کا اظہار ہوتا ہے جہاں خریداری کے معیار اور ڈاؤلینس کے قابل اعتماد اپلائنسزکے حوالے سے کسٹمرز کے اطمینان کوسب سے زیادہ ترجیح دی جاتی ہے۔

اس بارے میں ڈاؤلینس کے چیف مارکیٹنگ آفیسر، حسن جمیل نے کہا:”دراز کے ساتھ اس میگا سیل کا حصہ بننا ہمارے لیے بہت خوش آئند بات ہے۔ کسٹمرز کو مرکزیت دینا، ہمیشہ ڈاؤلینس میں بنیادی اہمیت حاصل رکھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے اس میگا کمپین کے لیے ڈائمنڈ اسپانسرشپ پر دستخط کیے ہیں اور ساتھ ہی اپنی پروڈکٹ رینج پر پرمسرت ڈسکاؤنٹس کا وعدہ کیا ہے۔ہر سال، ہماری کیمپن کو مارکیٹ کے تمام شعبوں کی جانب سے غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوتی ہے کیوں کہ استعمال کرنے والے چاہتے ہیں کہ اْنھیں ڈاؤلینس کے قابل اعتماد و قابل اعتبار اپلائنسز سے زیادہ سے زیادہ کارکردگی اور سہولت حاصل ہو۔“

دراز مال کے ہیڈ، زین احمد نے کہا:”دراز اور ڈاؤلینس کے درمیان شراکت کا مقصد 11.11 کے موقع پر بہترین پیشکش اور تجربہ فراہم کرنا ہے۔ یہ میگا سیل برانڈز کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے کہ وہ،اپنی بہترین پیشکش کے ساتھ، عوام کے زیادہ بڑے حصے تک پہنچ سکیں تاکہ کسٹمر کے ساتھ طویل معیاد تعلق قائم کیا جا سکے۔“

پاکستان میں ڈاؤلینس اور دراز کے درمیان تعاون آرشلک اور علی بابا ڈاٹ کام (Alibaba.com)کے درمیان عالمی شراکت کا حصہ ہے۔ دو عالمی بڑے اداروں کے درمیان مشترکہ عمل نے پارٹنرز کی آپریشنل صلاحیتوں کی قدر میں زبردست اضافہ کیا ہے تاکہ وہ ٹیکنالوجی کے شوقین صارفین کے بڑھتے ہوئے شعبے کو سفر کے دوران اور چوبیس گھنٹے خدمات فراہم کر سکیں۔

ڈاؤلینس نے پورے پاکستان میں ڈیلر شپ کا سب سے بڑا نیٹ ورک قائم کیا ہے جو بعد از فروخت فوری خدمات اور صارف کو اطمینان فراہم کرتا ہے۔ صارفین کی توقعات سے بڑھ کر یہ ممتاز برانڈ کامیابی سے ای-کامرس کی سہولت اور غیرمعمولی پروڈکٹ فوائد پیدا کر رہا ہے۔ اس کے تجربات اور ڈیزائن ای-کامرس کے جدید ترین رجحانات، کچن کے ایکوپمنٹ اور ہوم انٹیرئیرزسے مطابقت رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں