چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کیلئے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس طلب

چیئرمین پی سی بی کے لئے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے الیکشن کمشنر جناب جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید نے پی سی بی کے 36ویں چیئرمین کے انتخاب کے لیے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس 13 ستمبر بروز پیر کو طلب کرلیا ہے، الیکشن کمشنر نے یہ فیصلہ جمعہ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کیا تھا۔

شیخ عظمت سعید کی ہدایت پر مذکورہ تاریخ پر بی او جی کے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم نے بحیثیت پیٹرن اِنچیف پی سی بی سابق کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجا اور اسد علی خان کو 3 سال کی مدت کے لیے بورڈ آف گورنر کا رکن نامزد کردیا۔

واضح رہے کہ بی او جی کے دیگر پانچ ارکان میں عاصم واجد جواد، عالیہ ظفر، عارف سعید اور جاوید قریشی شامل ہیں، یہ تمام ارکان بحیثیت آزاد رکن بی او جی کا حصہ ہیں جبکہ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان بھی بی او جی میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں