پی آئی اے کا 12 سال بعد کوئٹہ سے پشاور براہ راست پروازوںکا آغاز

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نے کوئٹہ سے پشاور کے لیے بارہ سال بعد براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند نے کوئٹہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر منعقد ہ تقریب میں کوئٹہ سے پشاور پرواز کا افتتاح کردیا۔

پی آئی اے نے کوئٹہ سے پشاور کے لیے 12 سال بعد براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا ہے ۔ پرواز کا افتتاح کوئٹہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا۔ جی ایم پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کوئٹہ سے پشاور اور پشاور سے کوئٹہ ہفتے میں 2 پروازیں جمعہ اور منگل کو ہوں گی۔

پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان بشریٰ رند کا کہنا ہے کہ 12 سال کے بعد کوئٹہ سے پشاور پروازوں کا دوبارہ آغاز وفاقی اور صوبائی حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ پروازوں کے آغاز سے صوبوں کے درمیان عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی۔پروازوں کے آغاز سے کاروبار اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں