پیپلز پارٹی کی وجہ سے سندھ کے لوگوں کو پینے کا پانی تک میسر نہیں، شہباز گِل

وزیر اعظم عمران خان کے معاون  خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل  کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی وجہ سے سندھ کے لوگوں کو پینے کا پانی تک میسر نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ سرکار کے پاس ہر نااہلی کا جواز وفاق پر ہرزہ سرائی ہے، گزشتہ 13 سال سے سندھ پر مسلط پارٹی سندھ کے عوام کو بنیادی سہولیات تک فراہم نہ کر سکی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کی جا رہی ہے مگر سندھ کے عوام آج بھی ریسکیو سروس سے محروم ہیں، سندھ میں آج بھی صرف بھٹو زندہ ہے عوام زندہ نہیں ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا ہے کہ سندھ سرکار  ہر چیز کہ ذمہ داری وفاق پر ڈال کر بری الزمہ نہیں ہو پائیں گے، پیپلز پارٹی کی کاغذی کارکردگی کی بدولت آج سندھ کے لوگوں کو پینے کا پانی تک میسر نہیں ہے، تھر میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں  اور اندونِ سندھ کے لوگوں کو علاج کی کوئی سہولت میسر نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں