پینٹاگون نے افغانستان میں کئے گئے ڈرون حملے کو اپنی غلطی قرار دے دیا

پینٹاگون نے افغانستان میں کئے گئے ڈرون حملے کو اپنی غلطی قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ یو ایس سینٹرل کمانڈر جنرل مکینزی نے کہا کہ امریکا کا داعش کے اہم رہنما کو ڈرون حملے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ جھوٹا ہے۔

سربراہ یو ایس سینٹرل کمانڈر جنرل مکینزی نے افغانستان میں کیے گئے ڈرون حملے کو اپنی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 29 اگست کو ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد بے گناہ تھے ، ہلاک شدگان میں سات بچے بھی شامل تھے ، بدقسمت گاڑی میں بارودی مواد نہیں بلکہ پانی کی بوتلیں تھیں ، اس گاڑی پہ ہیل فائر میزائیل داغا گیا تھا۔

یو ایس سینٹرل کمانڈر جنرل مکینزی نے کہا کہ میزائیل حملے میں مارے جانے والا صنیری احمدی امریکی ادارے کے لیے کام کررہا تھا ، ہم اپنی اس غلطی پہ شرمندہ ہیں اور متاثرہ خاندان سے ہمدردی کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں