پاک ویسٹ انڈیز پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار

بارباڈوس: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق برج ٹاؤن میں بارش تیز ہورہی ہے، تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ میچ میں اوورز کی کٹوتی ہوسکتی ہے۔ تاہم اگر بارش اسی طرح جاری رہی تو میچ منسوخ بھی کیا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل برج ٹاؤن میں ہونے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، صہیب مقصود، عماد وسیم اور محمد حسنین کی جگہ شرجیل خان، اعظم خان اور محمد وسیم جونیئر کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر اپنا ڈیبیومیچ کھیلیں گے۔

قومی ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان ، فخر زمان،محمد حفیظ، شاداب خان،شرجیل خان، اعظم خان ، شاہین شاہ آفریدی ،حسن علی، عثمان قادر اور محمد وسیم جونیئر پر مشتمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں