پوشیدہ مقامات پر لگے خفیہ کیمرے کیسے تلاش کریں؟ یہاں جانیے

ہوٹل کے کمروں یا کرائے کے گھروں میں خفیہ کیمروں کے ذریعے لوگوں کی ویڈیوز بنائے جانے کے واقعات اکثر رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔ حالیہ دونوں میں پاکستان میں پھر ایسی ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد اس بات پر طرح طرح کے تبصرے ہو رہے ہیں کہ کس طرح پوشیدہ مقامات پر لگے خفیہ کیمروں کا سراغ لگایا جا سکتا ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو کے ’لیک‘ ہونے کے بعد ایک فائیو اسٹار ہوٹل نے وضاحتی بیان دیا ہے جس میں کہا گیا کہ ان کی انتظامیہ نے ہوٹل رومز میں کوئی خفیہ کیمرہ نصب نہیں کیا کم از کم ان کے علم میں ایسی کوئی بات نہیں۔

سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کی مبینہ قابل اعتراض ویڈیوز کے بعد اس بات پر تبصرے ہو رہے ہیں کس طرح پوشیدہ مقامات پر لگے خفیہ کیمروں کا سراغ لگایا جا سکتا ہے۔

خفیہ کیمرہ تلاش کرنے کے لیے یہاں پانچ انتہائی اہم اور مفید طریقے بتا رہے ہیں۔

موبائل فون کی فلیش لائٹ استعمال کریں

انتہائی چھوٹے کیمرے سمیت تمام لینس روشنی منعکس کرتے ہیں۔ اس لیے ایک پوشیدہ کیمرے کا لینس بھی روشنی منعکس کرے گا۔ لیکن آپ اسے کیسے چیک کریں گے؟

کمرے کو سکین کرنے کے لیے تمام لائٹس بند کریں اور اپنے سمارٹ فون کی ٹارچ آن کریں۔ اگر آپ کو کوئی کسی بھی مقام پر روشنی منعکس ہوتی نظر آتی ہے تو آپ اس کی گہری جانچ کر سکتے ہیں جس سے خفیہ کیمرے پکڑے جا سکتے ہیں۔

کمرے کا خود معائنہ کریں

کسی بھی ہوٹل میں کمرہ لیتے وقت اپنے مشاہدے کی مہارت کو بڑھائیں۔ آپ جائزہ لیں کہ کیا وہ کمرے میں رکھا لیمپ اپنی جگہ سے کچھ ہٹا ہوا ہے؟

یا اسی طرح روم الارم کی جگہ کچھ عجیب ہے؟ اگر آپ محسوس کریں کہ گیجٹ کمرے میں عجیب و غریب انداز میں رکھے گئے ہیں تو آپ کو زیادہ چوکس رہنا ہوگا۔

یہ چھوٹا کیمرا کسی بھی پوشیدہ مقام یا ڈیوائس میں اسے لگایا جاسکتا ہے اور جاسوسی یا نگرانی کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ہوٹل کے کمروں اور باتھ رومز میں لگے سموگ ڈٹیکٹرز (آگ یا دھویں کا سراغ لگانے والے آلات) میں بھی خفیہ کیمرہ نصب ہو سکتا ہے اس لیے ان پر زیادہ توجہ دیں۔

اس کے علاوہ دیوار کی سجاوٹ، الیکٹرونک آؤٹ لیٹس، ٹشو بکس، وال ساکٹس، ڈیسک پلانٹس اور ایئر فلٹر کا سامان بھی چیک کریں۔

کیمرہ ڈٹیکٹر ڈیوائس ہمراہ رکھیں

اگر آپ ایک پیشہ ورانہ طور پر خفیہ کیمروں کا سراغ لگانے والا آلہ (کیمرہ ڈٹیکٹر ڈیوائس) خرید سکتے ہیں تو صرف ایما زون پر آر ایف سگنل ڈٹیکٹر تلاش کریں جہاں آپ کو اس کی ایک وسیع رینج ملے گی۔

کسی بھی پوشیدہ مقام پر بگ ڈیٹیکٹر کی مدد سے کمرے کی اچھی طرح تلاشی لیں۔

بگ ڈٹیکٹر سے کمرے کی چھان بین کریں۔ یہ چھپے ہوئے کیمرے کا پتہ لگانے کا ایک بہترین طریقہ ہوسکتا ہے خاص طور پر اگر آپ زیادہ تر ایسی جگہوں پر جاتے ہیں جہاں پر آپ کو ہوٹلز میں رکنا پڑتا ہو۔

کمرے میں کسی بھی مشکوک ڈیوائس کو ڈھانپ دیں

اگر آپ کو اپنے کمرے میں کوئی مشکوک ڈیوائس مل جاتی ہے اور آپ نہیں جانتے کہ وہ کس مقصد کے لیے لگائی گئی ہے یا ان کا کیا استعمال ہے تو سب سے بہتر یہی ہو گا ہے آپ اس ڈیوائس کو ان پلگ کریں اور اسے تولیہ سے ڈھانپ دیں۔ آپ اس ڈیوائس کو الماری میں بھی رکھ سکتے ہیں۔

ریکارڈنگ ڈیوائس کو سکین کرنے کی ایپ

اگر کمرے میں چھپے ہوئے آلات کا کوئی نشان نہیں ملا اور پھر بھی آپ خود کو غیر آرام دہ محسوس کر رہے ہیں تو آپ ایک ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جو ریکارڈنگ ڈیوائس کو فریکوئنسی کا استعمال کرتے ہوئے سکین کرے گی۔

ڈٹیکٹیفائی (Detectify) اور ریڈاربوٹ (Radarbot) ایسی ایپلیکیشنز میں سے ایک ہیں جنہیں آپ اینڈروئیڈ فون پر ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ خفیہ کیمرہ تلاش کرنے کے لیے ان میں سے بہت سی ایپلی کیشنز مفت سروس فراہم کرتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں