پاک ویسٹ انڈیز پہلا ٹی 20 میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم

بارباڈوس: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجہ کے ختم کر دیا گیا۔


برج ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ مسلسل بارش کے باعث میچ کا آغاز تاخیر سے ہوا، آفیشلز نے میدان کا جائزہ لینے کے لیے بعد میچ 9 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 9 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے۔ کپتان کیرون پولارڈ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ نکولس پورن 13 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی 2 وکیٹں حاصل کیں جبکہ محمد حفیظ، محمد وسیم اور عثمان قادر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

پہلی اننگز ختم ہونے سے پہلے ہی بارش دوبارہ شروع ہوگئی، تاہم امپائرز نے بارش ختم ہونے کے امکانات کم ہونے کے بعد دونوں کپتانوں کی رضامندی سے میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اگلا میچ 31 جولائی کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں