پاکستان مخالف کارروائیاں؛ دہشت گردوں کی افغان سرزمین کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

افغان بارڈر پر باجوڑ میں فوجی چوکی پر سرحدپار سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک جب کہ پاک ‏فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔ ‏

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے افغان علاقےسے باجوڑ میں قائم فوجی چوکی کونشانہ بنایا تو پاک ‏فوج نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ ‏

جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارےگئے اور 4 زخمی ہوئے جب کہ فائرنگ ‏کے تبادلے میں پاک فوج کے2جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی جمال کا تعلق مردان اور شہید سپاہی ایاز کا تعلق چترال سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے افغان سرزمین سےدہشت گرد حملے پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے ‏کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کےخلاف کسی صورت استعمال نہ ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں