پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل آئیں گے


بارباڈوس: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے سے قبل کھلاڑیوں نے پریکٹس بھی کی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں مختلف کمبی نیشن بنانے کی کوشش کریں گے اور بنچ اسٹرنتھ کو بھی آزمائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے دیگر تین ٹی ٹوئنٹی میچز 31جولائی، یکم اور 03 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

ویسٹ انڈیز نے حال ہی میں آسٹریلیا کوٹی ٹوئنٹی میچز میں 1-4 سے شکست دے کر سیریز جیتی ہے جبکہ قومی ٹیم کو دورہ انگلینڈ میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے درمیان اب تک 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں، جس میں ویسٹ انڈیز کو صرف تین جبکہ پاکستان کو 11 میچز میں کامیابی حاصل ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں