پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز خطرے سے دوچار

پاکستان اور افغانستان کے مابین ستمبر میں شیڈول ایک روزہ سیریز خطرے میں پڑ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے سبب لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 3 سے 9 ستمبرکے درمیان سری لنکا میں ہونی ہے جس کی میزبانی افغانستان نے کرنی ہے۔

واضح رہے کہ افغان کرکٹ حکام کے مطابق طالبان کی طرف سے کرکٹ کھیلنے کی مکمل اجازت دی گئی ہے۔

افغان کرکٹ آفیشل کےمطابق طالبان نے کہا ہے کہ وہ افغان قومی کرکٹ ٹیم کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ٹی 20 لیگ کو بھی نہیں روکا جائے گا۔ کرکٹ افغانستان کا سب سےمقبول کھیل ہے، اور حالیہ عرصے میں کھیلوں کے میدان میں بڑی کامیابی کے طور پر سامنے آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں