ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ 60 رنز پر آؤٹ، افغانستان 130 رنز سے کامیاب

ٹی ٹوئنٹی کپ گروپ بی کے میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

اسکاٹ لینڈ کی ٹیم افغانستان کی جانب سے دیا گیا 191 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 60 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

افغانستان کی اسپن جوڑی مجیب الرحمان اور راشد خان نے تباہ کن بولنگ کی، مجیب نے پانچ جب کہ راشد نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسکاٹ لینڈ کے 6 کھلاڑی بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر مونسے نے 25 اور گریوز نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سے پہلے افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 190 رنز بنائے۔ اوپننگ بیٹر حضرت اللہ زازئی 44، رحمان اللہ 46 اور نجیب اللہ 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سفیان شریف نے دو جب کہ جوش ڈیوی اور مارک واٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں