ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا ہے۔

دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز ہی بنا سکی، پروٹیز کی جانب سے ایڈن مارکرم 40، ملر 16 اور کاغیسو رباڈا 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچ اسٹارک، ہیزل ووڈ اور ایڈم زمپا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ سپر12 راؤنڈ اسٹیج کا دوسرا میچ دبئی میں انگلینڈ اور دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیزک

اپنا تبصرہ بھیجیں