ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر 12 کا پہلا میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم اپنے بولرز پر انحصار کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے اسکور کو محدود کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی خواہش ہے کہ آسٹریلیا کیلئے ایک اچھا ہدف مقرر کرے ۔

آسٹریلوی ٹیم کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، گلین میکسویل، آسٹیو اسمتھ، مارکوس اسٹونس، میتھیو ویڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا، اور جوش ہیزل ووڈ پر مشتمل ہے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کپتان بووما، ڈی کوک، ایڈن مارکرام، وینڈر ڈوسن، ڈیوڈ ملر، ہینرک کلاسن، ڈوین پریٹوریس، رباڈا، کیشوو مہاراج، انیرک نورجے اور تبریز شمسی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں