ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:سری لنکا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک دوسرے کا سامنا کریں گی جسے شائقینِ کرکٹ آج شام پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے ٹی وی اسکرینز پر دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے دفاعی چیمپئین ویسٹ انڈیز کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست سے دوچار کرایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں