ٹک ٹاک نے ماہانہ ایک ارب سے زائد فعال یوزرز کا سنگ میل عبور کرلیا

مختصر دورانیے کی ویڈیوز شیئر کرنے والے عالمی پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ماہانہ ایک ارب سے زائد فعال صارفین کا سنگ میل عبور کرلیا ہے جو ہر ماہ ٹک ٹاک پر آتے ہیں تاکہ وہ کچھ نیا سیکھ سکیں یا اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھار سکیں۔

ٹک ٹاک کی جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے:”ٹک ٹاک کا مقصد تخلیقی صلاحیتوں کو تحریک دینا اور تفریح فراہم کرنا ہے۔ آج ٹک ٹاک اِس مشن اور عالمی کمیونٹی کا جشن منا رہا ہے۔ اب، ہر ماہ، دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد ٹک ٹاک پر آتے ہیں تاکہ تفریح فراہم کر سکیں، سیکھ سکیں اور کچھ نیا دریافت کر سکیں۔ ٹک ٹاک کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس پلیٹ فارم۔کی بدولت مختلف کمیونیٹیز پر مشتمل تخلیق کنندگان وقت کے ساتھ ہمارے پسندیدہ سوشل میڈیا اسٹارز میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔

دنیا بھر میں ٹک ٹاک، اپنے تخلیق کنندگان کی صلاحیتیوں اورمستند ہونے کے باعث روزمرہ زندگی کا نہایت پسندیدہ حصہ بن چکا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہماری عالمی کمیونٹی، تمام نسلوں میں، لاکھوں افراد تک پہنچے کی صلاحیت کے باعث اہمیت اختیار کر چکی ہے۔ موسیقی، خوراک، حسن اور فیشن لے کر فن، مقاصد اور ہر وہ چیز جو اِن کے درمیان موجود ہے، ثقافت حقیقی معنوں میں ٹک ٹاک پر شروع ہوتی ہے۔

آپ خواہ سنگاپور میں ہوں، ساؤپولومیں،اسٹاک ہوم میں یا پھر سیئٹل میں ہم آپ کو – تخلیق کنندہ کو، جو ہمیں متاثر کرتے ہیں، فنکار، جو اپنی چارٹ بریکنگ البمز متعارف کراتے ہیں، برانڈز جو ہمیں دریافت کرنے اور اْن مصنوعات کے ساتھ ربط قائم کرتے ہیں جنھیں ہم پسند کرتے ہیں، کمیونٹیز جو ہمیں اوپر اٹھاتے ہیں اور تمام افراد جو ہمیں ہنساتے ہیں اور رقص کراتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں