ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا

ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کی حامی بھرلی،تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی ۔

ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم نے تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچز پاکستان میں کھیلنے کی حامی بھر لی ہے ،شیڈول کے مطابق میچز 8، 11 اور 14 نومبر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائینگے ۔

دورہ پاکستان کیلئے ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم یکم نومبر کو کراچی پہنچے گی۔ 4 سے 7نومبر کو دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن شیڈول ہے، سیریز کےبعدپاکستان ٹیم ورلڈکپ کوالیفائر کے لیے زمبابوےجائےگی۔

واضح رہے اس سے قبل نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے منسوخ کر دیا تھا بعد ازاں انگلینڈ کی حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ دور ہ پاکستان منسوخی کا فیصلہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا یکطرفہ فیصلہ تھا جب کہ پاکستان میں کسی قسم کا کوئی سکیورٹی تھریٹ نہ تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں