وزیر اعظم کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے ہر ممکنہ اقدام بروئے کار لانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی طلب کے مطابق بلا تعطل رسد کو یقینی بنانے اور اشیا کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہر ممکنہ اقدام بروئے کار لائے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بنیادی اشیائے ضروریہ اور تعمیراتی مٹیرئیل کی طلب و رسد اور اور قیمتوں میں استحکام کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کی ترقی و فروغ خصوصاً کم لاگت والے گھروں کی تعمیر میں بلاتعطل پیشرفت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹینٹ جنرل (ر) انور علی حیدر و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک میں سیمنٹ اور سریا کی طلب و رسد اور قیمتوں کی صورتحال کے علاوہ گھی جیسی بنیادی اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد اور قیمت سے متعلقہ معا ملات پر بھی غور کیا گیا۔

وزیرِاعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی شعبے کی ترقی و فروغ خصوصاً کم لاگت والے گھروں کی تعمیر میں بلاتعطل پیش رفت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں