وزیر اعظم نے دنیا کے سب سے بڑے میواکی جنگل کا افتتاح کر دیا

لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کے سب سے بڑے میواکی جنگل کا افتتاح کر دیا ، وزیر اعظم نے میواکی جنگل اگانے پر قوم کو مبارکباد بھی دی ۔

وزیر اعظم نے 10 بلین ٹری سونامی کے تحت لاہور کے علاقے سگیاں میں میواکی جنگل کا افتتاح کیا ، میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا میواکی جنگل اگایا گیا ہے ، لاہور پاکستان کا سب سے آلودہ شہر ہے ، لاہور کے 53مختلف مقامات پر میواکی جنگل اگائے جا چکے ہیں ، ساری دنیا میں موسم گرم ہو رہا ہے ، میواکی جنگل لاہور کیلئے بہت سود مند ثابت ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے سمندر اوپر چلا گیا ہے ، پاکستان حیثیت سے زیادہ گلوبل وارمنگ کیخلاف اقدامات کر رہا ہے ، میواکی کے پودے آلودگی کم کرنے کیلئے بہت اچھے ہیں ، پاکستان بھر میں دو ہزار تیرہ تک صرف64 کروڑ درخت تھے ، ہم نے خیبرپختونخوا میں 2013 سے 2018 تک ایک ارب درخت لگائے ۔

عمران خان نے کہا کہ طالبعلموں سمیت سب کو ملک کے مستقبل کیلئے کوشش کرنی چائے ، ہر شہری کو کم از کم ایک پودا لگانا چاہئے ۔

اس سے قبل وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے ان کے ہمراہ معاون خصوصی ماحولیات امین اسلم بھی تھے ، وزیر اعظم نے گورنر پنجاب سے ملاقات بھی کی اور آب پاک اتھارٹی پر بریفنگ لی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں