ورلڈ کپ کا میچ دیکھنے پاک بھارت کی اہم شخصیات بھی گراؤنڈ میں موجود

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت بڑے پاکستانی اور بھارتی اہم شخصیات بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وفاقی وزیر خسروبختیار، گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت دیگر وفاقی وزرا بھی پاک بھارت میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے۔ پاکستانی شاہینوں اور بھارتی سورماؤں کا میچ دیکھنے کے لیے جہاں پاکستان کی بڑی شخصیات میچ دیکھنے گراؤنڈ میں پہنچیں وہیں بھارتی سیلیبرٹیز نے بھی گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کو ترجیح دی۔

بھارتی سپر اسٹار سنجے دت، اکشے کمار اور عامر خان بھی روایتی حریفوں کے درمیان ٹاکرا دیکھنے کے لیے دبئی اسٹڈیم میں موجود ہیں۔

سیلیبرٹیز کو اپنے درمیان دیکھ کر شائقین کا جوش و خروش مزید بڑھ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں