ورلڈ بینک کا افغانستان کے لئے امداد بند کرنے کا اعلان

کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد ورلڈ بینک نے افغانستان کے لیے تمام منصوبوں کی فنڈنگ روک دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، افغانستان میں اپنی منصوبوں کی ترسیل کو روک دیا ہے۔

ترجمان ورلڈ بینک کے مطابق ورلڈ بینک کے ملک میں دو درجن سے زائد ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، ورلڈ بینک نے 2002 سے 5.3 بلین ڈالر فراہم کیے ہیں۔

ورلڈ بینک کے ترجمان نے مزید کہا کہ طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد وہاں کی صورت حال اور خاص طور پر خواتین کے حوالے سے ’’شدید تشویش‘‘ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں