(ن) لیگ نے انتخابی اصلاحات پر حکومت کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی

(ن) لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے انتخابی اصلاحات پر پیشرفت کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ اصلاحات کا پہلا قدم الیکشن چوری کے خلاف ہو، آئین میں لکھنا چاہیے کہ الیکشن چوری کرنے والے پر آرٹیکل سکس کے تحت مقدمہ چلے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ جب پارلیمان کی ایسی کمیٹی بنے جس میں حکومت کی اکثریت نہ ہو وہ کمیٹی نام نہاد اصلاحات کو دیکھ کر فیصلہ کرے گی، یہاں تو حکومت آگے آتی ہی نہیں، اسپیکر صاحب نے جو کمیٹی بنائی تھی چار ماہ ہوگئے ، بل نہیں دیکھے جاسکے۔

اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کا نام حکومت نے دیا تھا، اپوزیشن نے اتفاق رائے کے لیے قبول کیا۔

انہوں نے کہا کہ  لاڈلا خود کو اداروں سے بڑا سمجھتاہے ، اس کا احتساب کريں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں