مہنگائی کی شرح 14.31 فیصد تک پہنچ گئی؛ 25 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

ملک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ مہنگائی کی مجموعی شرح 14.31 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 1.23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے تحت کم آمدنی والے افراد کے لیے مہنگائی 15.01 فیصد ہو گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 10 روپے 71 پیسے مہنگے ہوئے اور ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 90 روپے 31 پیسے اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے چینی کی فی کلو قیمت 104 روپے 52 پیسے ہوگئی جب کہ انڈے فی درجن 5 روپے 28 پیسے مہنگے ہوگئے ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زندہ مرغی،  گڑ، دال ماش، چاول اور دال مسور بھی مہنگی ہو گئی ہے۔

ہفتہ وار رپورٹ کے تحت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دال مونگ، پیاز اور لہسن کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جب کہ مجموعی طور پر4 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں