موٹر سائیکل سواروں کی شامت آگئی؛ کراچی میں موٹر سائیکل سواروں کے ایک ساتھ تین تین چالان

کراچی : لاک ڈاؤن کی پابندیوں اور کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی۔ ٹریفک پولیس ایک کے بجائے تین تین چالان کاٹ رہی ہے۔

کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار قانون کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کیخلاف بھرپور کارروائی میں مصروف ہے، ٹریفک پولیس نے فی موٹرسائیکل تین تین چالان کاٹنا شروع کردیے جس کے باعث شہری دہری اذیت کا شکار ہوگئے ہیں۔

ایم اے جناح روڈ پر موٹرسائیکل سواروں کی شامت آگئی، ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کا پہلا چالان ڈبل سواری، دوسرا ہیلمٹ نہ پہننے اور تیسرا ماسک نہ لگانے پر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں