ملک بھر میں حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

کراچی: ملک بھر میں آج شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء شہداء کربلا کے چہلم کے موقع پرمنگل کومرکزی مجلس پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نشترپارک میں ہوگی۔علامہ شہنشاہ نقوی پڑھیں گے۔

چہلم کے موقع پر کراچی سمیت سندھ بھرمیں شبیہ و عَلم ذوالجناح کے جلوس نکالے جائیں گے،جلوس کی گزرگاہوں پر موبائل سروس جزوی طور پر بند رکھنے کے انتظامات کرلیے گئے ہیں ،جبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی اورسیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

کراچی میں چہلم شہدائے کربلا کا جلوس صبح 9 بجے مارٹن روڈ امام بارگاہ سے برآمد ہوکر نشر پارک پہنچے گا جہاں مرکزی مجلس منعقد ہوگی ، بعداز مجلس مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا،مرکزی جلوس کی قیادت بوتراب اسکواڈ کرے گا جبکہ شرکاء نوحہ خوانی و ماتم کریں گے۔

جلوس کے راستہ میں پانی کی سبلیں اور طبی کیمپ لگائے گئے ہیں۔مرکزی جلوس نشتر پارک، سر شاہنواز بھٹو روڈ، فادر جیمس روڈ سے گزرے گا اور محفل شاہ خراساں پر آنے کے بعد اپنے روایتی راستوں نمائش صدر ایم اے جناح روڈ بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوکرامام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادرپر اختتام پذیر ہوگا۔

کراچی میں شہدائے کربلا کے چہلم کے مرکزی جلوس کے موقع پرعزاداروں کی نوحہ خوانی اور ماتم، جلوسوں کی گزر گاہوں پر پانی کی سبیلوں اور لنگر کا انتظام کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں