مجھے مونچھوں کے بغیر وسیم اکرم چاہیئے، شنیرا اکرم کا پیغام

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم نے مونچھیں رکھ لیں جو ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کو بالکل پسند نہیں آئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وسیم اکرم نے مونچھیں رکھ لی ہیں۔

قرنطینہ میں موجود وسیم اکرم نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں قرنطینہ میں موجود ہوں جو کہ بہت مشکل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے میں آپ لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں آپ بھی میری حوصلہ افزائی کریں۔ شنیرا نے دو دن سے مجھے بہت موٹیویٹ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اب سائیکل لے لی ہے اور کمرے میں ویٹ بھی موجود ہیں، میں اس حالت میں بھی ورزش نہیں چھوڑ رہا۔ آپ بھی ورزش کو اپنی روٹین میں شامل کریں۔

دوسری جانب وسیم اکرم کا نیا حلیہ دیکھ کر ان کی اہلیہ نے جواب دیا کہ اس حالت میں آپ گھر نہ آنا۔

اپنے پیغام میں شنیرا نے کہا کہ قرنطینہ کے خاتمے کے بعد وہ ان مونچھوں کے ساتھ گھر نہیں آسکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں