مارکیٹوں کے اوقات کار پھر تبدیل : سندھ حکومت نے نیا حکم نامہ جاری کردیا

سندھ حکومت نے مارکیٹیں رات دس بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے مارکیٹوں کے اوقات کار کے حوالے سے نیا  حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق اتوار کے روز کراچی میں مارکیٹیں بند رکھی جائیں گی جبکہ ہفتے کے چھ روز مارکیٹیں رات دس بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انڈور ڈائننگ بھی کھول دی گئی ،انڈور ڈائننگ کو رات 12 بجے تک اجازت ہوگئی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ انڈور شادی کی تقریبات کی بھی اجازت دے دی گئی۔ انڈور شادی اور دیگر تقریبات میں 200 افراد کو اجازت ہوگئی جبکہ اوپن ائیرشادی کی تقریب میں 400 افراد کو اجازت ہوگئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ مزارت کھولنے کے لیے مقامی انتظامیہ خود جائزہ لے کر فیصلہ کرے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں، بڑے شاپنگ مالز اور دکانوں پر ایس او پیز کا جائزہ لینے کیلئے ٹیمیں وزٹ بھی کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں