لاک ڈاؤن کے باعث کورونا کیسز میں خاطر خواہ کمی آئی، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث کوویڈ کیسز میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے ملاقات کی جس میں سندھ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر بات چیت سمیت کوویڈ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے باعث کوویڈ میں کمی آئی ہے، سندھ میں جب لاک ڈاؤن لگایا تو کوویڈ 13 فیصد تھا اور آج کوویڈ 9.4 فیصد ہے تاہم کوویڈ کو کنٹرول عوام صرف احتیاط سے کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں