شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز  کے کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے  سے 2 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ دوسالی میں سیکورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری تھا کہ  دیسی ساختہ بارودی سرنگ پھٹ گئی۔

شہدا میں 25سالہ سپاہی ضیا اکرم اور20سال کے مصور خان شامل ہیں۔

پاک فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی ہے ،علاقے میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اور فرار ہونے والا ایک دہشتگرد مار ا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں