سال 2021 کے بہترین فٹ بالرز کی نامزدگیوں کا اعلان

فیفا نے سال 2021 کے بہترین پلئیر آف دی ائیر کے ایوارڈ کے لئے مرد اور خواتین فٹ بالرز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

لیور پول کے فارورڈ محمد صلاح ، پیرس سینٹ جرمنز کے لائنل میسی اور میونخ کے رابرٹ لیوانڈوسکی مرد فٹ بالر کی فہرست میں شامل ہیں۔

خواتین فٹ بالر میں سام کیر اور بارسلونا کی جینیفر ہرموسو اور الیگزیا شامل ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو فٹ بالر آف دی ائیر کی شارٹ لسٹڈ کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ نہ بنا سکے. اس ایوارڈ کے لئے ان کی حمایت میں کم ووٹ آئے۔

جیتنے والے خوش نصیب فٹ بالرز کے ناموں کا اعلان 17 جنوری کو زیورچ میں کیا جائے گا۔

فیفا نے اس ایوارڈ کے لئے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں دنیا بھر بین الاقوامی مینجرز، ٹیموں کے کپتان، صحافی اور مداحوں کے دیئے گئے ووٹوں سے کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مصر کے محمد صلاح اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی سام کیر کے ایوارڈ جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں