سائبر حملے میں صارفین کا ڈیٹا اور سرمایہ محفوظ ہے، نیشنل بینک

نیشنل بینک سائبر حملے میں صارفین کا ڈیٹا اور سرمایہ محفوظ ہے۔

ذرائع نیشنل بینک کے مطابق ملک بھر میں نیشنل بینک کی  1515 برانچز ہیں ، اے ٹی ایمز کی کچھ جگہوں پر شکایات آئی ہیں ، 50 فیصد برانچز سائبر حملے کے باعث ابھی تک متاثر ہیں۔

پینشرز اے ٹیم کارڈ استعمال نہیں کرتے ، سب سے زیادہ متاثر تنخواہ دار اور پینشرز ہوئے ہیں ، نیشنل بینک پر یہ پہلا سائبر حملہ ہوا ہے ، 950 برانچز اس وقت آپریشنل ہیں۔

ذرائع نیشنل بینک کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار خطرناک حملہ تھا بلکہ یہ ایک جنگ تھی ، سائبر حملے کے حوالے سے آئی ٹی کی ٹیم انکوائری کررہی ہے ، ایف بی آر کی ویب ہیک ہوئی تھی ، ہم نیشنل بینک کے نظام کو مزید مظبوط بنارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں