‘بیسٹ پلیس ٹو ورک’ کا ایوارڈ انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کے نام

کراچی: انگلش بسکٹ مینوفیکچررز نے ایف-ایم-سی-جی انڈسٹری میں ”بیسٹ پلیس ٹو ورک” کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ یہ اعزاز ادارے کے عزم کی تصدیق ہے، جس کے تحت ہم نے ہمیشہ اعلیٰ میعار کو ترجیح دی ہے۔ ادارے کی انتھک کوششوں کو انڈسٹری نے متعدد مواقع پر سراہا اور تسلیم کیا ہے۔

یہ رینکنگز ‘پاکستان سوسائیٹی آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ’ اور ‘انگیج کنسلٹنگ’ کی ذیرِ نگرانی کیے جانے والے سروے کے بعد جاری کی گئیں ہیں۔ یہ سروے 2008 میں متعارف کیا گیا جو ہر دو سال میں منعقد کیا جاتا ہے۔ اس سال68 ایم-این-سیز اور 92مقامی کمپنیوں نے سروے میں حصہ لیا۔ اس سروے میں ملازمین کی اپنے ادارے اور اس کے منشور کے ساتھ پاسداری جانچی جاتی ہے۔

ای-بی-ایم نے یہ اعزاز چوتھی دفعہ اپنے نام کیا ہے۔ لگاتار اس خصوصی اعزاز سے نوازا جانا اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ ای-بی-ایم اپنے مالازمین کے لیے بہترین سہولتوں کے ساتھ ساتھ کام کرنے کے لیے ساز گار فضا بھی فراہم کرتی ہے، جس کی بنیاد بین لالقوامی اصولوں پر رکھی گئی ہے۔ ای-بی-ایم کا مقصد اس کے ملازمین کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو ٹرینگز اور دیگر مواقع فراہم کر کے نکھارنا ہے، کیونکہ ای-بی-ایم یہاں کام کرنے والے افراد کو اپنا اثاثہ سمجھتا ہے۔

انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ذیلف منیر نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ،”چوتھی بار یہ معرکہ سر کرنا ہمارے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ ہمارا یہ یقین ہے کہ دوسروں کو قابل بنانے کی سوچ کی وجہ سے ہمارے ملازمین ہم پر بھروسا کرتے ہیں۔ یہ فتح ہماری 55 سال کی جدو جہد کا ثمر ہے، اور اس بات کی عکاس ہے کہ ہمارے نظریات کس قدر کارآمد ثابت ہوئے۔“

انہوں نے مزید کہا: ”ای بی ایم نے ہمیشہ بہتر سے بہتر نتائج کے حصول کو ترجیح دی ہے اور کارکردگی پر مبنی ثقافت کو فروغ دیاہے۔ ملازمین پرہمارا اعتماد اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرانا ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں