بھارت کو شکست دیکر پاکستانی ٹیم نے ہم سب کا سرفخر سے بلندکردیا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں  بھارت کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کو شاندار فتح پر مبارک باد دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)  میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو  بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر مبارک باد دی ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار بھارت کو شکست دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں