ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا کراچی پریس کلب میں ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح

کراچی: ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ شہر کی بہتری کے لیے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، کوشش ہے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کراچی پریس کلب میں ویکسینیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ صحافیوں کی سہولت کے لیے پریس کلب میں سینٹر بنایا گیا ہے، صحافی برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر صدر کراچی پریس کلب محمد فاضل جمیلی، سیکرٹری محمد رضوان بھٹی اور مجلس عاملہ سمیت دیگر صحافی بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں