ایپل کی نایاب دستاویز 7 لاکھ ڈالرز سے زائد میں فروخت

نامور ٹیکنالوجیکل کمپنی ایپل کے کمپیوٹر ایپل-II کی نایاب دستاویز لاکھوں ڈالر میں فروخت ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 1980 میں اسٹیو جابز کی دستخط شدہ مینوئل کو نیلامی کے ذریعے ایک خریدار نے 7 لاکھ 87 ہزار 484 امریکی ڈالرز (12 کروڑ 90 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں خریدا۔

آر آر آکشن کا کہنا تھا کہ یہ دستاویز 196 صفحات پر مشتمل ہے جس میں ایپل-II کمپیوٹر کو چلانے کی ہدایات اور اس کی تکنیکی خصوصیات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس دستاویز پر ایپل کے بانی اسٹیو جابز اور مائیک مرکولا نے دستخط کیے تھے۔

اس میں اسٹیو جابز نے لکھا تھا کہ جولیئن، آپ کی نسل وہ پہلی نسل ہے جو کمپیوٹرز کے ساتھ بڑی ہورہی ہے، جائیں اور دنیا بدل دیں۔

یہاں جولیئن نامی شخص جولیئن بریور ہیں جو مائیک بریور کے بیٹے تھے اور مائیک کے پاس برطانیہ میں اپیل مصنوعات کی تقسیم کاری کے حقوق تھے جبکہ وہ برطانیہ میں کمپنی کے پہلے منیجنگ ڈائریکٹر بھی بنے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں