ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری : چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی دو روزہ دورے پر کل ایران روانہ ہوں گے

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کیلئے دو ر وزہ دورے پر کل بروز بدھ ایران روانہ ہونگے۔چیئرمین سینیٹ خصوصی طیار ے کے ذریعے مشہد پہنچیں گےجبکہ چیئرمین سینیٹ ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ کی ایران کے صدر سمیت دیگر اعلیٰ سیاسی قائدین سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں متوقع ہیں جبکہ 5اگست 2021کو چیئرمین سینیٹ ایران سے واپسی کیلئے پاکستان روانہ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان کی نمائندگی کیلئے چیئرمین سینیٹ کو نامزد کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں