اوپو نے رینو 6، 5 جی اسمارٹ فون لانچ کردیا

مشہور اسمارٹ فون برانڈ اوپو نے پاکستان میں اوپو رینو 6 سیریز کا بے حد زبردست اسمارٹ فون اوپو رینو6، 5جی فون متعارف کرادیا ہے

اوپو رینو 6, 5 جی اسمارٹ فون کو پاور فل میڈیا ٹیک پروسیسر ، ایمولیڈ ڈسپلے، 65واٹ فاسٹ چارجینگ سپورٹ، کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔ اوپو رینو6 میں سنگل ریم اور اسٹوریج کنفیگریشن موجود ہے-

کیمرا کی بات کریں تو فون میں 64 میگا پکسل مین کیمرا اور سیلفی کے لیے 32 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے۔

اوپو رینو 6، 5جی فون کے 8 جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج ماڈل کی قیمت 59،999 روپے مقرر کی گئی ہے- یہ فون 14 ستمبر سے خرید کے لیے دستیاب ہوگا-

اوپو رینو 6 سیریز کو آپ فلپ کارٹ ، ریلائنس ڈیجیٹل، اوپو آن لائن اسٹور اور دیگر ریٹیلر سے خرید سکتے ہیں-

یہ ماڈل دو پرکشش رنگوں اورورا اور سیٹلر بلیک میں دستیاب ہوگا-

واضح رہے کہ اوپو رینو 6 سیریز چین میں مئی کے مہینے میں لانچ ہوچکی ہے- جس کے تحت کمپنی نے تین اسمارٹ فون پیش کیے تھے اوپو رینو 6 5جی، اوپو رینو6 پرو 5جی اور اوپو رینو6 پرو+ 5جی شامل ہے-

پاکستان میں اوپو رینو6 پرو 5جی اکتوبر کے مہینے سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں