انگلینڈ بمقابلہ بھارت، پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم

لندن:انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 25 رنز بنالیے ہیں۔بھارت نے پہلی اننگز میں 95 رنز کی لیڈ حاصل کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو بھارت کے چار کھلاڑی آؤ ٹ تھے۔تاہم وکٹ کیپر بلے باز رشب پنت جلد ہی پویلین لوٹ گئے انہوں نے 25 رنز بنائے۔رشب پنت کے بعد رویندرا جدیجا، کے ایل راہول اور جسپریت بمرا نے بھارت کو لیڈ حاصل کرنے میں مدد دی۔ کے ایل راہول 84 اور جدیجا 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انگلیند کی جانب سے روبنسن نے پانچ جبکہ اینڈرسن نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ نے اپنے دوسری اننگز کا محتاط آغاز کیا ،جب تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 25 رنز بنائے تھے۔انگلینڈ کی جانب سے روری برنز 11 اور ڈوم سبلی نو ررنز بناکر کریز پر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں